Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سنی مرد کا شیعہ عورت سے نکاح


سوال: اگر نکاح کرنے والا اہلِ سنت والجماعت سے ہو اور منکوحہ کا مذہب شیعہ امامیہ سے ہو تو ایسے مرد اور عورت میں مذہب اہلِ سنت و الجماعت کے موافق نکاح جائز ہے یا نہیں؟

جواب: مرد سنی اور عورت شیعہ میں نکاح کا حکم اس پر موقوف ہے کہ شیعہ کافر ہے یا نہیں۔ حنفی مذہب میں اس پر فتویٰ ہے کہ شیعہ فرقے کے بارے میں مرتد کا حکم ہے، ایسا ہی فتاویٰ عالمگیری میں لکھا ہے۔ تو اہلِ سنت والجماعت کیلئے یہ درست نہیں کہ شیعہ عورت سے نکاح کریں ۔ اور مذہب شافعی میں دو قول ہیں: ایک قول کی بناء پر شیعہ کافر ہیں۔ اور دوسرا قول یہ ہے کہ یہ لوگ فاسق ہیں، ایسا ہی صواعق محرقہ میں مذکور ہے۔ لیکن قطع نظر اس سے اس فرقہ کے ساتھ نکاح کرنے میں طرح طرح کا بہت فساد ہوتا ہے، مثلاً بدمذہب ہونا، اہلِ خانہ اور اولاد کا، اور ایک ساتھ بسر کرنے وغیرہ میں باہمی اتفاق نہ ہونا تو اس سے پرہیز کرنا واجب ہے۔ (فتاویٰ عزیزی: صفحہ 539)