روافض کے پیچھے نماز کا حکم
محیط میں لکھا ہے کہ روایت ہے امام محمد رحمۃ اللہ سے کہ روافض کے پیچھے نماز جائز نہیں۔ اس واسطے کہ ان لوگوں کو سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی خلافت سے انکار ہے۔ حالانکہ آپ کی خلافت پر اجماع ہے۔ (فتاویٰ عزیزی: صفحہ 385)
تتمة الفتاویٰ میں لکھا ہے کہ رافضی کہ اس کو اپنے مذہب میں غلو ہو اور انکار کرتا ہو سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی خلافت سے، جائز نہیں نماز اس کے پیچھے ۔ (فتاویٰ عزیزی: صفحہ 385)