مختلف شہروں اور صوبوں سے آنے والوں سے دریافت کرنا
علی محمد الصلابییہ طریقہ آسان ترین تھا، خلفاء کو اس سلسلہ میں کوئی تکلیف کرنے کی ضرورت نہ تھی اور اکثر بلا کسی سابقہ کارروائی کے حاصل تھا، چاروں خلفائے راشدینؓ سے متعلق یہ طریقہ مشہور ہے، خلفائے ثلاثہ ابوبکر و عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کے دور میں خلیفہ کے مدینہ میں ہونے کی وجہ سے اس سلسلہ میں بڑی مدد ملتی تھی کیوں کہ مختلف اطراف و امصار سے لوگ کثرت سے زیارت کے لیے مدینہ میں حاضری دیتے تھے، اور خاص طور سے حج کے موسم میں کہ جس سے پورے ملک کی خبریں خلیفہ کو مل جاتی تھیں۔
(الولایۃ علی البلدان: جلد 2 صفحہ 122)