Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

ہر مقام پر ایسے افراد کا موجود ہونا جو تحریری شکل میں خلیفہ کو حالات سے مطلع کرتے تھے

  علی محمد الصلابی

مختلف شہروں سے بعض رعایا کی طرف سے مدینہ میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو خطوط پہنچتے تھے، جن میں شکایات بھی ہوتیں، چنانچہ کوفیوں کی طرف سے حضرت عثمان غنیؓ کو خط موصول ہوا۔ اسی طرح اہل بصرہ کی طرف سے حضرت عثمانؓ کو خط پہنچا، اور اسی طرح دیگر خطوط بھی حضرت عثمان غنیؓ کو شام والوں کی طرف سے موصول ہوئے، اور حضرت عثمان غنیؓ نے ان کو پڑھا اور جن امور سے متعلق یہ خطوط تھے ان کو حل بھی کیا۔

(الولایۃ علی البلدان: جلد 1 صفحہ 217)