Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

روافض کے ساتھ دوستی رکھنا


روافض، خوارج اور دوسرے اہلِ ہوا کے ساتھ محبت اور دوستی قائم کرنا حرام ہے۔ اللہ تعالیٰ جل شانہ فرماتے:

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا بِطَانَةً مِّنۡ دُوۡنِكُمۡ لَا يَاۡلُوۡنَكُمۡ خَبَالًا وَدُّوۡا مَا عَنِتُّمۡ‌ قَدۡ بَدَتِ الۡبَغۡضَآءُ مِنۡ اَفۡوَاهِهِم وَمَا تُخۡفِىۡ صُدُوۡرُهُمۡ اَكۡبَرُ‌ قَدۡ بَيَّنَّا لَـكُمُ الۡاٰيٰتِ‌ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ۞(سورۃ آل عمران: آیت 118)

ترجمہ: اے ایمان والو! نہ بناؤ بھیدی کسی کو اپنوں کے سوا وہ کمی نہیں کرتے تمہاری خرابی میں، ان کی خوشی ہے تم جس قدر تکلیف میں رہو، نکلی پڑتی ہے دشمنی ان کی زبانوں سے اور جو کچھ بھی ہے ان کے جی میں وہ اس سے بہت زیادہ ہے، ہم نے بتا دیے تم کو پتے اگر تم کو عقل ہے۔

نیز اللہ تعالیٰ جل شانہ فرماتے ہیں: وَلَا تَرۡكَنُوۡۤا اِلَى الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ(سورۃ هود: آیت 113)

ترجمہ: ظالموں کی طرف نہ جھکو کہ تمہیں آگ پہنچ جائے۔

نیز اللہ تعالیٰ جل شانہ فرماتے ہیں: لَا تَتَوَلَّوۡا قَوۡمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ (سورۃ الممتحنة: آیت 13)

ترجمہ: جس قوم پر اللہ کا غضب ہے ان کے ساتھ دوستی نہ لگاؤ۔ (السيف المسلول: صفحہ 513)