Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

صوبوں سے وفود طلب کرنا تاکہ امراء اور گورنروں سے متعلق ان سے دریافت کریں

  علی محمد الصلابی

خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کے دور میں اکثر اوقات گورنروں سے طلب کیا جاتا تھا کہ وہ وہاں کے کچھ لوگوں کو دربارِ خلافت میں بھیجیں تاکہ ان کے ذریعہ سے وہاں کی صورت حال معلوم کی جا سکے۔ حضرت عمرو عثمان اور علی رضی اللہ عنہم کے دور خلافت میں بارہا ایسا ہوا، البتہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور میں جہادی امور میں مشغولیت کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا نیز آپؓ کی مدت خلافت کے مختصر ہونے کا بھی اثر رہا۔

(الولایۃ علی البلدان: جلد 2 صفحہ 122)