Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

گورنروں کو دارالخلافہ طلب کرنا اور ان سے وہاں کے حالات دریافت کرنا

  علی محمد الصلابی

یہ طریقہ چاروں خلفائے راشدینؓ کے دور میں مشہور و معروف تھا، حکومت کے مختلف مسائل میں غور و فکر کے لیے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور گورنروں کے درمیان اتصالات جاری تھے، اس کی اہم ترین کڑی گورنروں کے ساتھ اہم ترین اجتماع دارالخلافہ مدینہ میں منعقد کرنا تھا۔ حضرت عثمان غنیؓ نے بصرہ، کوفہ، شام، مصر وغیرہ کے گورنروں کو مدینہ طلب کیا اور اکابرین صحابہ رضی اللہ عنہم کو بلایا اور ان کے ساتھ کانفرنس کی، اس فتنہ سے متعلق غور و خوض کیا جس کے کل پرزے رونما ہونا شروع ہو گئے تھے۔ اس سلسلہ میں گورنروں کے خیالات اور پھر اس کے علاج کی کیفیت معلوم کی۔ ہر گورنر نے اس صورت حال سے نمٹنے سے متعلق اپنی رائے پیش کی۔

(الولایۃ علی البلدان: جلد 2 صفحہ 123)