Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

معزولی کے بعد ان کا احترام

  علی محمد الصلابی

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ گورنروں کو معزول کر دینے کے بعد ان کا احترام ملحوظ رکھتے تھے جیسا کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری اور عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کے ساتھ آپ کا برتائو رہا، بلکہ ہم دیکھتے ہیں کہ آپ نے سلطنت کے اہم ترین مسائل میں حضرت عمرو بن العاصؓ سے انہیں معزول کرنے کے بعد بھی مشورے کیے، یہ عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف سے معزول شدہ والیان و گورنروں کے ساتھ غایت درجہ احترام کا برتاؤ تھا۔