محرم میں سبیل لگانے، چندہ دینے اور دودھ کا شربت پلانے کا حکم
سوال: محرم میں عشرہ وغیرہ کے روز شہادت کا بیان کرنا مع اشعار بروایت صحیح یا بعض ضعیفہ بھی ہو نیز سبیل لگانا اور چندہ دینا اور شربت دودھ بچوں کو پلانا درست ہے یا نہیں؟
جواب: محرم میں ذکر شہادت حضرت حسین رضی اللہ عنہ اگرچہ بروایات صحیحہ ہو یا سبیل لگانا، شربت پلانا یا چندہ سبیل اور شربت میں دینا دودھ پلانا سب نا درست اور تشبیہ روافض کی وجہ سے حرام ہیں۔ (فتاویٰ رشیدیہ: جلد 1 صفحہ 157)