Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

تنظیم و تعمیر مساجد

  علی محمد الصلابی

سفرِ ہجرت میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قباء پہنچے تو آپ نے اسلام کی سب سے پہلی مسجد وہاں تعمیر کی، اور مدینہ طیبہ پہنچنے کے بعد آپ نے مسجد نبوی کی تعمیر کا آغاز فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جن گورنروں کو مقرر فرماتے وہ اپنے اپنے مقامات پر مساجد کی تعمیر کا اہتمام فرماتے، خلفائے راشدینؓ تعمیر مساجد کی اس سنت پر قائم رہے، جن علاقوں اور شہروں کو مسلمان فتح کرتے وہاں مسجد کی تعمیر کا اہتمام کرتے، اگرچہ تمام مساجد کو گورنروں نے تعمیر نہیں کیا، لیکن صوبہ کی مرکزی مساجد خاص کر جامع مساجد کی تعمیر میں ان کا اہم رول رہا ہے۔

(الولایۃ علی البلدان: جلد 2 صفحہ 69)