تعزیہ کا زیارت کرنا
سوال: تعزیوں کے ساتھ بہ نیت تماشا غیر اعتقاد سے جانا کیسا ہے؟ اور اعتقاد سے جانا کیسا ہے؟ زید کہتا ہے کہ زیارت کرنا تعزیوں کا اچھا ہے جیسے خانہ کعبہ کا نقشہ لاتے ہیں اور اس کی زیارت کرتے ہیں ایسے ہی یہ بھی ایک مکان کا نقشہ ہے اس کی زیارت میں کچھ نقصان نہیں۔ اس کا جواب کسی طرح ہے؟
جواب: تعزیہ بت ہے، اور کعبہ کا نقشہ مثل نقشہ مکان کے ہے اس کی پرستش نہیں کرتا اس کی پرستش کرے گا تو پھر کفر ہو جائے گا۔ (فتاویٰ رشیدیہ: جلد 1 صفحہ 231)