امام باڑہ کی تعمیر کے لئے سامان بھیجنا
سوال: ایک امام باڑہ بنتا ہے، ایک شخص نے اپنا سامان یعنی کڑی وغیرہ واسطے تیاری امام باڑہ کے ہاتھ فروخت کر دی۔ زید کہتا ہے کہ یہ شخص جس نے اپنی کڑی امام باڑہ کے واسطے فروخت کر دی بڑا گنہگار ہوا۔ یہ کہنا زید کا صیحح ہے یا غلط؟
جواب: اگر کوئی امام باڑہ کے بنانے کو کڑی خرید کر دے تو اس کے ہاتھ کڑی کا بیچ کرنا امام صاحب رحمۃ اللہ کے نزدیک درست ہے کہ مکان بنانے سے گناہ نہیں ہوتا بلکہ گناہ دوسرا فعل ہے، مگر بہتر ہے کہ اعانت نہ کرے۔ (فتاویٰ رشیدیہ: جلد 2 صفحہ 227)