صوبوں کو گھوڑے فراہم کرنا
علی محمد الصلابیجہاد میں گھوڑوں کو بنیادی اہمیت حاصل تھی۔ مسلمانوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور ہی سے گھوڑوں کے پالنے کا اہتمام فرمایا، اور اس کو غیر معمولی اہمیت دی، اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے سلطنت کے لیے یہ عام سیاسی اصول متعین فرمایا کہ اسلامی صوبوں کو ضرورت کے مطابق انہیں گھوڑے فراہم کیے جائیں۔
(الولایۃ علی البلدان: جلد 3 صفحہ 74)
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے اس فاروقی سیاست کو اختیار فرمایا، چنانچہ ہمہ وقت دفاع کے لیے گھوڑے تیار رکھے جاتے تھے۔