Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

لشکر کے رجسٹروں کا جائزہ لینا

  علی محمد الصلابی

لشکر کے رجسٹروں کے اہتمام کے سلسلہ میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فاروقی سیاست کے طریقہ کو اختیار کیا۔ حضرت عثمان غنیؓ صوبہ کے رجسٹروں کا خصوصی اہتمام فرماتے، کیوں کہ آپؓ کو یقین تھا کہ صوبہ کے لوگوں کو اندراج میں لانے کی زیادہ ضرورت ہے، خاص کر وہ صوبہ جو اعداء سے قریب تھے کیوں کہ ان صوبوں کو لشکر کی برابر ضرورت پڑتی رہتی تھی۔ ان رجسٹروں کے لیے خصوصی ذمہ داران کی تقرری کے باوجود گورنر براہ راست ذمہ دار ہوتا، کیوں کہ یہ گورنر سپہ سالار بھی ہوتے تھے، اس لیے ان کے صوبوں میں رجسٹروں کی ذمہ داری خلیفہ کی طرح ہوتی تھی کیوں کہ یہ خلیفہ کے نائب ہوتے تھے۔

(الولایۃ علی البلدان: جلد 2 صفحہ 75)