Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

تعزیہ نکالنے اور محرم کے مہینہ کی دیگر بدعات اور ان میں شرکت کا حکم


سوال: تعزیہ داری کرنا اور بچوں کو طوق بیڑی پہنانا اور ماتم کرنا، اور بھوسا اُڑانا وغیرہ، اور ذکرِ سوانح و و قائع شہادت وغیرہا میں سامان کرنا، اور اس پر رونا اور رلانا اور اس کے واسطے انعقاد مجلس تعزیت کرنا۔ موجب ثواب ہے یا باعث عقاب؟ اور نوحہ اور مرثیہ خوانی کرنا کیسا ہے؟

جواب: تعزیہ بنانا، اس میں شریک ہونا، اس پر چڑھاوا چڑھانا دیا منت ماننا، ان ایام عشرہ محرم میں ذکر شہادت حضرت حسین رضی اللہ عنہ کرنا، رونا پیٹنا، چلانا نوحہ کرنا، کپڑے پھاڑنا، یہ سب نا درست ہے اور بدعت سیئہ ہے۔ تعزیہ داری کرنا وغیرہ امور مذکوره فی السوال نا جائز و بدعت ہیں اور موجب عقاب ہیں۔ (باقیات فتاویٰ رشیدیہ: صفحہ 86)