Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

عمال اور ملازمین کی تقرری

  علی محمد الصلابی

صوبہ کے تابع پوسٹوں پر عمال اور ملازمین کی تقرری اکثر اوقات گورنر کی ذمہ داری میں شامل ہوتی، کیوں کہ صوبہ مرکزی شہر اور دیگر شہروں اور علاقوں پر مشتمل ہوتا، اس کے مختلف انتظامی امور کی ضرورت ہوتی، لہٰذا گورنر اپنی طرف سے ان علاقوں میں عمال اور ملازمین کی تقرری کرتے، اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہدِ خلافت میں گورنروں کے تابع عمال بڑے بڑے علاقوں پر حکومت کرتے، کیوں کہ فتوحات کی وجہ سے صوبوں کی حدود میں بڑی وسعت پیدا ہو چکی تھی، بڑے بڑے علاقے ان صوبوں میں شامل کر دیے گئے تھے جو اس سے قبل محدود تھے، جیسے بصرہ، کوفہ، شام وغیرہ۔ جس کی وجہ سے عمال کی تقرری اور ان کا انتظام و انصرام بہت بڑی ذمہ داری بن چکی تھی جو گورنروں کے سر تھی۔