Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ عورت سے نکاح کا حکم


سوال: عورت اہلِ سنت و الجماعت کا شیعہ سے نکاح کرنا درست ہے یا نہیں؟ اور اولاد اس کی کیسی ہے؟ اور عورت اپنے شیعہ خاوند کے مال سے حج اور زکوٰۃ ادا کرے، جو کہ اس کے خاوند نے اس کو دیا ہے، اس کا ثواب ہوتا ہے یا نہیں؟ وہ عورت خاوند شیعہ کے مال سے کسی عالم وغیرہ کی دعوت کرے، درست ہے یا نہیں؟

جواب: اہلِ سنت والجماعت عورت کا شیعہ مرد سے نکاح حرام ہے، جو ہو گیا تو اولاد حلال ہو گی۔ شیعہ خاوند کے مال سے حج کرنا اور کسی کو دینا بھی حلال ہے، کیونکہ بعضے علماء شیعہ کو کافر نہیں کہتے۔ اور نکاح اس واسطے ہو جاتا ہے، اگرچہ برا ہے۔ (باقیات فتاویٰ رشیدیہ: صفحہ 244)