مسلمانوں کی روافض اور ہندؤوں کے تہواروں میں شرکت اور ان کا…

مسلمانوں کی روافض اور ہندؤوں کے تہواروں میں شرکت اور ان کا کھانا کھانے اور ان سے دوستی رکھنے کا حکم


سوال: مسلمانوں کا اہلِ ہنود کے تہواروں میں اور شادیوں میں شریک ہونا درست ہے یا نہیں؟ اور ان کا بھیجا ہوا کھانا وغیرہ کھا لینا و على هذا روافض و نصاریٰ وغیرہم کی شرکت درست ہے یا نہیں؟

جواب: کسی رافضی، خارجی، ہنود، اہلِ بدعت کے تہوار و مجمع میں شریک ہونا حلال نہیں، بلکہ حرام ہے، مگر جو وہ کھانیں دیوی ، رعایا ہونے کے سبب تو لینا درست ہے اور محبت و دوستی کی وجہ سے نہ لیوے۔ کفار سے دوستی رکھنی درست نہیں۔ (باقیات فتاویٰ رشیدیہ: صفحہ 442)