قطب زمانہ حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃاللہ کا فتویٰ
سوال: رافضیوں سے انس رکھنا، اتحاد رکھنا، رسمِ دوستی ادا کرنا اس کی دعوت کرنا اور اس کے یہاں دعوت کھانا باوجود یہ کہ اس سے دین و دنیا کا کوئی مطلب نہ ہو جائز ہے یا نہیں؟ اور جو شخص بلا ضرورت روافض سے اتحاد رکھیں وہ کیسا ہے؟ اور ثقات کو اس کی معیت میں اکل و شرب بلا کراہت جائز ہے یا نہیں؟
جواب: روافض خوارج اور سب فساق سے ربط ضبط مودت کا حرام ہے مگر بسببِ معاملہ ناچاری کے معذور ہے اور ان سے موّدت کرنے والا مداہن فی الدین عاصی ہے۔
(فتاویٰ رشیدیہ: جلد، 2 صفحہ، 366)