Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مرتد اور غیر مسلم کی نمازِ جنازہ پڑھنے والوں کا حکم


سوال: ایک آدمی باوجود معلوم ہونے کسی مرتد کی نمازِ جنازہ میں شریک ہوتا ہے اور اس کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کراتا ہے، اس کے لئے دعائے مغفرت کرتا ہے کیا ایسا کرنے والا یا کرنے والے مسلمان رہ سکتے ہیں یا نہیں؟ 

جواب: کسی مرتد کی نمازِ جنازہ جائز نہیں نہ ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا ہی جائز ہے قرآن کریم کی صریح نص کے بعد جو شخص کسی مرتد کے جنازے کو جائز سمجھتا ہے وہ مسلمان نہیں اس کا ایمان جاتا رہا اور نکاح بھی ٹوٹ گیا اس پر ایمان کی تجدید کے بعد دوبارہ نکاح کرنا لازم ہے۔

(آپ کے مسائل اور ان کا حل: جلد، 4 صفحہ، 360)