Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی صاحب اعظمی کا فتویٰ


 سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ کسی ایسی جماعت سے اہلِ سنت و الجماعت کا اشتراک جائز ہے جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کرتی ہو؟ 

جواب: جو لوگ (معاذاللہ) صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کرتے ہیں، اُن کے ساتھ سنیوں کو میل جول کرنا اور ان سے اتحاد ناجائز ہے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے بارے میں حدیث میں فرمایا "لا تجالسوهم ولا تشاربوهم ولا تواكلوهم ولا تصلوا معهم ولا تصلوا علیہم" نہ ان کے ساتھ اٹھو بیٹھو، نہ ان کے ساتھ کھاؤ پیو، نہ ان کے ساتھ نماز پڑھو، نہ ان کا جنازہ پڑھو۔

(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 275)