مذہب تبدیل کرنے کی سزا اور ایسے شخص سے والدین اور بہن بھائیوں کا برتاؤ
مذہب تبدیل کرنے کی سزا اور ایسے شخص سے والدین اور بہن بھائیوں کا برتاؤ
سوال: اگر مذہب تبدیل ہو گیا تو ہمارے مذہب اسلام میں مذہب تبدیل کرنے کی کیا سزا ہے؟
جواب: جو شخص دین اسلام کو چھوڑ کر مرتد ہو جائے اس کو دوبارہ اسلام قبول کرنے کی دعوت دی جائے اگر قبول کر لے تو ٹھیک ورنہ واجب القتل ہے۔
سوال: اگر اب وہ کہے کہ میں نے مذہب تبدیل نہیں کیا تو اس کا کیا کفارہ ہو گا؟
جواب: اس کو ندامت کے ساتھ توبہ کر کے اپنے اسلام کی تجدید کرنی چاہئے اگر اس کا نکاح ہو چکا ہے تو نکاح کی بھی دوبارہ تجدید کرے۔
سوال: اور اس کے والدین اور بہن بھائی اور دوستوں کو اس سے کیسا بتاؤ کرنا چاہیے؟
جواب: اس کو سمجھائیں کہ اس نے غلط کیا ہے اگر اس کو اپنی غلطی کا احساس ہو جائے تو وہ توبہ کر کے دوبارہ مسلمان ہو جائے تو بہت اچھا ورنہ اس سے قطع تعلق کر لیں۔
(آپ کے مسائل اور ان کا حل:جلد، 2 صفحہ، 39)