Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

قعقاع بن عمرو تمیمی رضی اللہ عنہ پہلے خروج کا صفایا کرتے ہیں

  علی محمد الصلابی

کوفہ میں یزید بن قیس نے خروج کیا جس کا مقصد امیر المؤمنین عثمان رضی اللہ عنہ کو خلافت سے برطرف کرنا تھا۔ وہ مسجد میں داخل ہوا اور بیٹھ گیا، اس کے گرد وہ سبائی جمع ہو گئے جن کے ساتھ عبداللہ بن سبا کی مصر سے خط و کتابت جاری تھی، جب یہ لوگ مسجد میں جمع ہو گئے تو قعقاع بن عمرو تمیمیؓ کو اطلاع ملی جو امیر جنگ تھے۔ ان حضرات کو آپ نے فوراً گرفتار کر لیا اور ان کے لیڈر یزید بن قیس کو اپنے ساتھ لے گئے۔ یزید نے جب قعقاعؓ کی سختی اور بصیرت و بیداری دیکھی تو اس نے امیر المؤمنین عثمانؓ  کے خلاف بغاوت اور آپ کی برطرفی کے مقصد کو چھپایا، اور ان سے یہ ظاہر کیا کہ وہ اور ان کی پارٹی صرف کوفہ کے گورنر کی تقرری چاہتے ہیں۔ اس کی یہ باتیں سن کر قعقاعؓ نے اسے اور اس کی پارٹی کو چھوڑ دیا، اور یزید سے کہا: تم اس مقصد کے لیے مسجد میں نہ بیٹھنا اور نہ تمہارے پاس کوئی جمع ہو۔ تم اپنے گھر میں رہو اور تمہارا جو مطالبہ ہے وہ خلیفہ سے کرو، وہ تمہارے مطالبہ کو پورا کریں گے۔

(تاریخ الطبری: جلد 5 صفحہ 337)