Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ کی تجہیز و تکفین


جو لوگ شیعہ کو کافر کہتے ہیں اُن کے نزدیک تو اُس کی نعش کو ویسے ہی کپڑے میں لپیٹ کر دفن دینا چاہیئے۔ اور جو لوگ فاسق کہتے ہیں اُن کے نزدیک تجہیز و تکفین حسغب قاعدہ ہونا چاہیئے۔ اور بندہ بھی اُن کی تکفیر نہیں کرتا۔

وضاحت:

چونکہ شیعہ کے مختلف فرقے ہیں اور ہر فرقے کے عقائد و نظریات ایک دوسرے سے مختلف ہیں، تو اسی بناء پر ان کی تکفیر میں سلفاً خلفاً اختلاف چلا آرہا ہے، البتہ ان میں جو فرقہ ضروریاتِ دین کا منکر ہو، اُس کی تکفیر میں کسی کو اختلاف نہیں مثلاً: جو گروہ سیدہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر زنا کی تہمت کا قائل ہے یا سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی صحابیت اور خلافت کا منکر ہے یا سیدنا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت کا عقیدہ رکھتا ہے اور سیدنا حضرت علی رضی اللہ عنہ کو نبی تسلیم کر کے حضرت جبرئیل علیہ السلام کے متعلق وحی لانے میں غلطی کا معتقد ہے۔

اُن کے بارے میں علامہ شامی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں:

 نعم لاشك في تكفير من قذف السيدة عائشة رضی اللہ عنہ او انكر صحبة الصديق رضی اللہ تعالیٰ عنہ او اعتقد الالوهية في على رضی اللہ عنہ او ان جبريل عليه السلام غلط فى الوحي أو نحو ذلك من الكفر الصريح المخالف للقرآن

اور حضرت نے جن شیعوں کے بارے میں فرمایا کہ بندہ بھی اُن کی تکفیر نہیں کرتا شاید حضرت کا ان سے مبتدعین مراد ہیں۔ ان کے بارے میں علماء سے اقوال مختلف منقول ہیں بعض کافر کہتے ہیں اور بعض کافر نہیں کہتے۔ (فتاویٰ رشیدیہ: جلد 1 صفحہ 325)