Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مسلمانوں کو متفق کرنے والی چیز کی حرص اور ان کے درمیان تفریق ڈالنے والی سے اعراض

  علی محمد الصلابی

اسی لیے آپ نے لوگوں کو ایک مصحف پر جمع کیا جیسا کہ اس کا بیان آچکا ہے، اور جب اشترنخعی نے تین مطالبات رکھے جس کی تفصیل ان شاءاللہ آگے آئے گی تو سیدنا عثمان غنیؓ نے کہا:

’’اگرچہ تم مجھے قتل کر دو، میں نے ایسی کسی چیز کا ارتکاب نہیں کیا ہے جو میرے قتل کا مستوجب ہو، اللہ کی قسم اگر تم لوگوں نے مجھے قتل کر دیا تو میرے بعد کبھی تم محبت نہیں کر سکتے، اور میرے بعد کبھی ایک ساتھ نماز نہیں پڑھ سکتے اور میرے بعد کبھی دشمن سے ڈٹ کر قتال نہیں کر سکتے۔‘‘

(البدایۃ والنہایۃ: جلد 7 صفحہ 184)