ربانی علماء سے مشورہ کرنا
علی محمد الصلابیحضرت عثمان غنیؓ علماء صحابہ، علی، طلحہ، زبیر، محمد بن مسلمہ، ابن عمر، عبداللہ بن سلام وغیرہم رضی اللہ عنہم سے مشورہ کرتے، علماء ہی امان کی ڈاٹ، سنگین حالات اور تاریک فتنوں میں جائے پناہ ہیں، کیوں کہ یہی سب سے زیادہ حالات کی بصیرت رکھنے والے اور اس کے انجام کی معرفت رکھنے والے ہوتے ہیں، تو جو ان کی طرف پناہ لے اس کو فہم سلیم، نظر صحیح اور واضح شرعی موقف حاصل ہو گا۔
(احداث و احادیث فتنۃ الہرج: صفحہ 728)