زید بن علی رحمۃاللہ
علی محمد الصلابیابن عساکر نے اپنی سند سے سدی سے روایت کی ہے کہ میں آپ (یعنی زید رحمۃاللہ) کے پاس آیا اس وقت آپ کوفہ کے محلوں میں سے ایک محلے بارق میں تھے، میں نے عرض کیا آپ ہمارے سردار اور ہمارے حاکم ہیں، آپ ابوبکر و عمر کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ فرمایا: ان دونوں سے ولاء و محبت رکھو اور فرماتے تھے کہ ابوبکر و عمر اور عثمان سے برأت علی سے برأت ہے اور علی سے برأت ابوبکر و عمر اور عثمان سے برأت ہے۔
(العقیدۃ فی اہل البیت: 335) و تہذیب تاریخ دمشق: صفحہ جلد 6 صفحہ 12)