Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

مرتد سے لین دین


مرتد سے لین دین

سوال: تجارتی لوگوں کا تمام مذاہب سے واسطہ پڑتا ہے۔ کیا غیر مذاہب کے لوگوں سے دعائیں کروانا، سلام کرنا یا جواب دینا جائز ہے کہ نہیں؟

جواب: کسی مرتد سے لین دین کی شرعاً اجازت ہی نہیں۔ باقی غیر مذاہب سے لین دین اور معاملہ جائز ہے، مگر ان سے دعائیں کروانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اور نہ کوئی مسلمان اس کا تصور کر سکتا ہے، اور سلام ان کو ابتداء تو نہ کہا جائے، البتہ ان کے اسلام کے جواب میں صرف وعلیکم کہہ دیا جائے۔

(آپ کے مسائل اور ان کا حل:جلد:6:صفحہ:56:مکتبہ لدھیانوی کراچی:اشاعت:ستمبر:1998عیسوی)