خامہ انگشت بدنداں کہ؟ - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

خامہ انگشت بدنداں کہ؟


صفحہ 2 از 2

 المیہ سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہمیں اس غلطی کا احساس تو درکنار ہم اسے اپنی حکمت و دانش کا اعجاز تصور کرتے ہیں، اپنی سیاست و تدبر کا سرمایہ افتخار کارنامہ سمجھ کر اس کے تحفظ کے لیے ہر افتاد کو قبول کرنے کا سمجھوتا کیے بیٹھے ہیں، کسی نے اگر اس خار زار سے دامن بچانے کا پرخلوص مشورہ دیا، تو اسے اپنی انا پر حملہ سمجھ کر، سمجھانے والے کو جنونی، جذباتی، شر پسند اور یہود کا ایجنٹ بنا کر اس بے ننگ و نام نہاد اتحاد کا دفاع کیا۔

اور امیرِ عزیمت، امام سنی انقلاب، مجددِ وقت، وکیلِ صحابہ کرامؓ، محافظِ پاکستان مولانا حق نواز جھنگوی شہید رحمۃاللہ نے جس اژدہے کو اپنی کاری ضربوں سے جان بلب کر دیا تھا،جو موت کی آخری سسکیاں لے رہا تھا ہمارے ہی ہم پیالہ و ہم نوالہ احباب نے اس کے زخموں پر مرہم رکھ کر اتحاد کا دودھ پلا کر پھر سے ایسا جانبر کیا کہ ہمارے ہی در و دیوار پر سفاک کہانیاں رقم کرنے لگا جس کی ایک ایک سطر تیز دہار تلوار کی طرح جگر پر پے پیہم وار کر رہی ہیں۔

افسوس ناک المیہ:

اے کاش! اپنے آپ کو علمائے حق کے جانشین کہنے والے ذی وقار علمائے کرام اس بات کو بھی سوچتے کہ جن علماء کو ہم اپنے آپ کے جانشین کہتے نہیں تھکتے وہ علماء تو قادیانیت کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کے لیے صرف اس بناء پر محنت کرتے رہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کی ختمِ نبوت کا انکار کیا اور مرزا قادیانی ملعون کو نبی مانا۔

اے ذی وقار علمائے کرام:

کیا آپ کے پاس اس سوال کا جواب ہے کہ قادیانیوں نے تو صرف ایک شخص (مرزا قادیانی) کو نبی مانا تو بدترین کافر ٹھہرے ان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ان کے ساتھ اتحاد کو کفر کہا جائے اور گنبدِ خضراء میں دلِ مصطفیٰﷺ کو دکھانے کا سبب کہا جائے کیا شیعوں کا عقیدہ امامت ختمِ نبوت کا بدترین انکار نہیں؟ 

قادیانیوں نے تو صرف ایک شخص کو نبی مانا جبکہ شیعوں نے اپنے عقیدہ امامت کی آڑ میں 12 ائمہ کو نبی کا درجہ دیا بلکہ خود اپنی کتاب "اتحاد و یکجہتی" کے صفحہ، 51 پر یہاں تک بکواس تحریر کرتا ہے کہ: تمام انبیاء کرام حتیٰ کہ ختم المرسلین جو انسانوں کی اصلاح کے لیے آئے تھے، وہ اپنے زمانے میں کامیاب نہ ہوئے تھے۔ (معاذاللہ)

 اور شیعہ مصنف اپنی تفسیر "منہج الصادقین" کی جلد، 2 صفحہ، 493 پر بکواس کر کے لکھتا ہے کہ: جو شخص چار مرتبہ زنا کرے اس کو حضورِ اکرمﷺ کا درجہ ملتا ہے۔

 اگر قادیانیوں کے ساتھ اتحاد گنبدِ خضراء میں دلِ مصطفیٰﷺ کو دکھانے کا سبب بنتا ہے تو شیعہ کے ساتھ اتحاد گنبدِ خضراء میں دلِ مصطفیٰﷺ کو دُکھانے کا سبب کیوں نہیں بنتا؟

دارالعلوم دیوبند کے نام پر بڑی بڑی کانفرنسیں منعقد کرنے والے زی وقار علمائے کرام! دارالعلوم دیوبند کا شیعہ اثناء عشریوں کے متعلق ختمِ نبوت کے عالمی نمائندگان کے اجلاس میں کیا جانے والا فیصلہ ملاحظہ فرمائیں اور دیانت داری کے ساتھ فیصلہ دیں کہ علماء دیوبند سے فکری و نظریاتی طور پر بغاوت کس نے کی


صفحہ 2 از 2