Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی ازواج و اولاد

  ابو شاہین

سیدنا امام الشہداء رضی اللہ عنہ کی یہ سیرت نامکمل رہے گی اگر اس میں سیدنا حسینؓ کی ازواج و اولاد کا ذکر نہ کیا جائے۔ حضرت حسینؓ نے کئی نکاح کیے۔ جن کا ثبوت مل سکا ہے وہ یہ ہیں :

1: رباب کلبیہ بنت امرأ القیس:

ان کے والد عیسائی تھے۔ جو حضرت عمر بن خطابؓ کے عہد میں مسلمان ہوئے، رباب کے بطن سے حضرت عبداللہ اور حضرت سکینہ رحمھا اللہ پیدا ہوئیں۔

2: لیلیٰ بنت ابی مرہ:

یہ علی اصغرؒ کی والدہ تھیں۔ وہ علی اصغر جنہوں نے چھ ماہ کی عمر میں کربلا میں حضرت حسینؓ کے ہاتھوں میں شہادت پائی۔

3: ام اسحاق بنت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ:

یہ امام حسن رضی اللہ عنہ کی بیوہ تھیں۔ ان سے فاطمہ صغریٰؒ پیدا ہوئیں۔

4: شہر بانو یا شاہِ زنان:

فارسی الاصل تھیں۔ امام علی زین العابدینؒ کی والدہ یہی تھیں اور علی اکبرؒ بھی انہی کے بطن سے پیدا ہوئے۔

5: عائشہ بنت خلیفہ:

ان کی اولاد ثابت نہیں۔

6: حفصہ بنت عبدالرحمٰن:

یہ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی پوتی تھیں۔ بیوہ ہو کر حضرت حسینؓ کے نکاح میں آئیں۔ اولاد کا ثبوت نہیں۔

7: عاتکہ بنت زید بن عمرو:

یہ کئی بار بیوہ ہو کر بعد میں حضرت حسینؓ کے عقد میں آئیں، ان سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔

8: قصاعیہ:

ان سے جعفرؒ پیدا ہوئے اور شیر خوارگی ہی میں فوت ہو گئے۔

9: غزالہ:

یہ بھی بےاولاد رہیں۔ اسی طرح اور بھی چند نکاح ثابت ہیں مگر ان کی تفصیل اور ازواج کے نام معلوم نہیں ہو سکے۔

واللہ اعلم بالصواب