گناہ اور مغفرت
علی محمد محمد الصلابیسیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
مَنْ أَذْنَبَ فِی الدُّنْیَا فَعُوْقِبَ بِہِ، فَاللّٰہُ اَعْدَلُ مِنْ أَنْ یُثْنِي عُقُوْبَتَہُ عَلَی عَبْدِہِ، وَ مَنْ أَذْنَبَ ذَنْبًا فِیْ الدُّنْیَا فَسَتَرَ اللّٰہُ عَلَیْہِ، وَ عَفَا عَنْہُ فَاللّٰہُ أَکْرَمُ مِنْ أَنْ یَعُوْدَ فِيْ شَئْیٍ قَدَ عَفَا عَنْہُ۔
(مسند أحمد: الموسوعۃ الحدیثیۃ: حدیث نمبر 710، اس کی سند حسن ہے۔)
’’جس نے دنیا میں کوئی گناہ کیا اور اس کی شرعی سزا دے دی گئی تو اللہ کے عدل کے خلاف ہے، یہ بات کہ وہ اپنے بندہ کو دوبارہ سزا دے، اور اگر کسی بندہ نے دنیا میں گناہ کیا، پھر اللہ نے اس کی پردہ پوشی کر دی اور معاف کر دیا تو اللہ کے کرم کے خلاف ہے، یہ بات کہ وہ دوبارہ اس چیز پر مواخذہ کرے جسے معاف کر چکا ہے۔‘‘