Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

دینی مجلس میں غیر مسلم کو مہمانِ خصوصی بنانا اور ایسی مجلس میں شرکت کرنا جس کا مہمانِ خصوصی غیر مسلم کو بنایا جائے


دینی مجلس میں غیر مسلم کو مہمانِ خصوصی بنانا اور ایسی مجلس میں شرکت کرنا جس کا مہمانِ خصوصی غیر مسلم کو بنایا جائے

سوال: ہمارے کالج میں ایک تقریب ہو رہی ہے جس میں مقابلہ حُسنِ قراءت، مقابلہ نعت و حمد اور مقابلہ تقاریر وغیرہ ہو گا۔ اس مقابلے کے لیے مہمانِ خصوصی ایک غیر مسلم کو چنا گیا ہے۔ علامہ صاحب! ذرا تشریح فرمائیں کہ یہ کیسا فعل ہے؟ اس فعل اس کی حمایت کرنے والوں کا کیا کردار ہو گا؟

جواب: مقابلہ حُسنِ قراءت اور مقابلہ حمد و نعت اگر دینی کام ہے تو اس اجلاس کی صدارت کے لیے بھی وہی شخصیت موزوں ہو سکتی ہے جو مسلمان ہونے کے علاؤہ فنِ قراءت میں ماہر ہو، اور حمد و نعت کا صحیح موازنہ کر سکتا ہو۔ محفلِ قراءت کا مہمانِ خصوصی ایک گین مسلم کو بنانا گویا قراءت اور محفلِ قراءت کے ساتھ اچھوتی قسم کا مذاق ہے۔ ایسی محفل میں مسلمان طلبہ شرکت نہ کریں اور اس کے خلاف احتجاج کریں۔

(آپ کے مسائل اور ان کا حل:جلد:2:صفحہ:628)