Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مسلمانوں کے قبرستان کے نزدیک کافروں کا قبرستان بنانا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ کسی کافر کا مسلمان کے قبرستان میں دفن کرنا تو جائز نہیں، لیکن مسلمانوں کے قبرستان کے متصل ان کا قبرستان بنانا جائز ہے یا کہ دور ہونا چاہئے؟

جواب: ظاہر ہے کہ کافروں، مرتدوں کو مسلمانوں کے قبرستانوں میں دفن کرنا حرام اور ناجائز ہے، اسی طرح کافروں کو مسلمانوں کے قبرستانوں کے قریب بھی دفن کرنے کی ممانعت ہے، تاکہ کسی وقت دونوں قبرستان ایک نہ ہو جائیں۔

کافروں کی قبریں مسلمانوں کی قبروں سے دور ہونی چاہئے، تاکہ کافروں کے عذاب والی قبر مسلمانوں کی قبر سے دور ہو، کیونکہ اس سے بھی مسلمانوں کو تکلیف پہنچے گی۔

(آپ کے مسائل اور ان کا حل: جلد، 2 صفحہ، 145)