پروفیسر نے امام قتادہؒ کے بارے میں لکھا ہے کہ قتادہؒ نے وضو کی آیت کی تفسیر میں فرمایا:
افترض اللّٰه غسلتين و مسحتين
کہ اللہ تعالیٰ نے دو اعضاء کا غسل اور دو اعضاء کا مسح فرض کیا ہے۔ (صفحہ68) حضرت قتادہؒ کا یہ فرمان بھی قرأت کے بارے میں ہے کہ قرأت میں دو اعضاء کا دھونا اور دو کا مسح فرض قرار دیا ہے۔ اسی لیے کہ عمل کے بارے میں ان کی روایت اس طرح موجود ہے:
عن قتادة ان ابن مسعودقا رجع قوله الى غسل القدمين فی قوله وارجلكم الى الكعبين
(تفسیر در منثور: جلد 2 صفحہ262)
ترجمہ: حضرت قتادہؒ کہتے ہیں کہ بے شک حضرت ابنِ مسعودؓ نے فرمایا: وارجلکم الی الكعبین میں حکم پھر دھونے کی طرف لوٹ گیا۔ یعنی درمیان میں سر کے مسح کا ذکر ہوا اور پھر پاؤں کے دھونے کا حکم دیا گیا۔