مناظرہ باغ فدک: کیا سیدہ فاطمہ حضرت ابوبکر صدیق سے ناراض…

مناظرہ باغ فدک: کیا سیدہ فاطمہ حضرت ابوبکر صدیق سے ناراض ہوئی تھیں؟(مولانا علی معاویہ اور ڈاکٹر حسن عسکری)

  مولانا علی معاویہ

صفحہ 2 از 8

اسکا جواب دے شیعہ مناظر ورنہ تسلیم کرے کہ حضرت علیؓ پر رسولﷺ غضبناک ہوئے اور بتائے شیعہ کہ حضرت علیؓ کے ایمان کا کیا ہوا اسکا جواب بھی نہیں دیا گیا۔
سوال نمبر 4
شیعہ مناظر کا دعویٰ ہے کہ حضرت فاطمہؓ نے مرتے دم تک کوئی کلام نہیں کیا اور دعویٰ کے اثبات میں زہری کا ادراج پیش کیا اور اہلسنت مناظر نے بزبان سیدہ فاطمہؓ ابوبکر و عمر رضہ اللہ عنہما سے بات کرنا ثابت کردیا حق الیقین سے اسکا جواب بھی نہیں دیا۔
سوال نمبر 5
سیدہ فاطمہؓ کو حضرت ابوبکر صدیقؓ نے جو حدیث لا نورث سنائی بقول شیعہ وہ جھوٹی حدیث بنا کر سنا دی گئی لیکن شیعی آئمہ معصومین کی معتبر ترین روایات پیش کی گئیں کہ انبیاء وراثت میں درہم دینار نہیں چھوڑتے صرف احادیث چھوڑتے ہیں جس نے اسکو پایا اس نے ایک خاصہ پایا۔ شیعہ مناظر نے اس کو بھی نیاز سمجھ کر کھا لیا اور کوئی جواب نہیں دیا۔
سوال نمبر 6
شیعہ کتب سے ثابت کیا گیا کہ جنازہ پڑھانے کا حق ولی سے زیادہ حکمران کو ہے اور امام حسین (ع) نے بھی مروان کو پڑھانے کہا ام کلثومؓ زوجہ عمر بن الخطابؓ کا جنازہ اور کہا اگر یہ سنت نہ ہوتی تو جنازہ میں پڑھاتا اس سے ثابت ہوا جنازہ پڑھانے کا حق ابوبکرؓ کا تھا اور حضرت علیؓ نے ہی فرمایا کہ جنازے کی تشہیر 2 میل تک کرو اس قرینہ سے زہری کا ادراج غلط ثابت ہوا۔
اسکو بھی ڈاکٹر نے مادر شیر سمجھ کر ہضم کر لیا۔
سوال نمبر 7
شیعہ تفسیر مجمع البیان سے ثابت کیا گیا کہ اموال فئے جو بغیر جنگ کے حاصل ہو وہ قائم امام کا ہے اور ایک چھوٹا سا بچہ بھی جانتا باغ فدک بلا شبہ مال فئے تھا۔
اسکا جواب بھی نہیں دیا۔
سوال نمبر 8
قرب الاسناد سے ثابت کیا گیا کہ نبی کریمﷺ نے کوئی درہم و دینار نہیں چھوڑا اور وفات کے وقت زرہ یہودی کے پاس گروی تھی جبکہ شیعہ نظریے کے مطابق فدک کی جاگیریں بیٹی کو دیدیں۔
اسکا جواب بھی نہیں دیا۔
سوال نمبر 9
سیدہ فاطمہؓ نے حضرت علیؓ پر غلط گمان کیا اور ناراض ہوگئیں اللہ نے وحی سے حضرت فاطمہؓ کے غلط ہونے کی پر نص بھیج دی۔
بتائیے معصومہ کی معصومیت پر فرق آیا اگر نہیں تو زہری کے گمان سے ثقاہت و عدالت پر کیسے حرف آگیا؟ اسکا بھی کوئی جواب نہیں دیا۔
ان تمام سوالوں کو ہاتھ نہ لگانا شیعہ مناظر کی شکست پر دال ہے اور شیعہ مذہب کی شکست روزن دیوار ہے اس مناظرے کو سننے والا ہر وہ شخص جو حق کا متلاشی ہے اسکے لئے یہ مناظرہ کافی ہے
ہم مولانا علی معاویہ حفظہ اللہ کو تہہ دل سے مبارک باد دیتے ہیں اس مناظرہ میں فتح حاصل کرنے پر
وما علینا الا البلاغ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم تحفہ یا علی علیہ السلام مدد جی
تمام محبان اہل بیت علیہ السلام کو
تبصرہ بر موضوع فدک مناظرہ
معاویہ صاحب جوابِ دعویٰ ہی نہیں لکھ سکے بات ناراضگی پر تھی اور لے شریعت کو آئے۔
دعویٰ کا رد کرنے کے بجائے معاویہ صاحب نے میراث کی طرف دوڑ لگا دی جب کہ شرائط میں طے شدہ تھا کہ الزامی جواب تب تک نہیں دیا جائے گا جب تک پہلے نقطہ کا رد نہیں ہوگا
معاویہ صاحب نے حدیث پر تکرار کرتے ہوئے کہا کہ قال جناب عائشہ نے نہیں کہا یہ زہریؒ نے کہا یہ کم علمی کا ثبوت ہے یعنی جو حدیث بیان کر رہا وہ اپنے لیے کہہ رہا۔
پھر معاویہ صاحب پلٹے اور ادراج کی رٹ لگا لی اور کہا ادراج ہوا جب ادراج کی تعریف اور ادراج ثابت کرنے کو کہا گیا تو معاویہ صاحب یہ کہتے رہے جواب اوپر دے چکا ہوں اور ادراج کی تعریف نہیں کر سکے صرف لفظ ادراج سنا ہو کسی سے
پھر معاویہ صاحب نے کہا اگر مان بھی لیا جائے کہ قال حضرت عائشہ نے کہا ہے تو وہ کوئی نبی تو نہیں جس کا قول حجت ہو گیا حضرت عائشہ سے غلطی نہیں ہوسکتی یعنی کہ ام المؤمنین پر الزام اور گستاخی شاہد معاویہ صاحب بھول گئے کہ آپ کے دین کا دارو مدار جناب عائشہ کے نزدیک گھوم رہا ہے جب وہ معاویہ صاحب کے بقول غلط ہے تو دین بھی
معاویہ صاحب کا اقرار کرنا قال جناب عائشہ نے کہا پھر ڈاکٹر سید حسن عسکری عابدی صاحب کا دعویٰ سچ ثابت ہوگیا کہ جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ ناراض ہوئی۔
بخاری کی روایت کے مطابق جس نے فاطمہ زہرا سلام اللہ کو ناراض کیا اس نے رسول اللہ کو ناراض کیا جس نے رسول اللہ کو ناراض کیا اس نے اللہ تعالیٰ کو ناراض کیا اور جس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوئے اب اس انسان کی کیا حیثیت بچتی ہے اس کا فیصلہ دوستان پر چھوڑتا ہوں۔
اس سے آگے لکھنے کی ضرورت نہیں
ڈاکٹر سید حسن عسکری عابدی صاحب آپ نے اچھے طریقے سے اپنے مذہب کا دفاع کیا مالک دو جہاں آپ کو سلامت رکھے
التماس دعا بخش حسین حیدری

صفحہ 2 از 8