مناظرہ باغ فدک: کیا سیدہ فاطمہ حضرت ابوبکر صدیق سے ناراض…

مناظرہ باغ فدک: کیا سیدہ فاطمہ حضرت ابوبکر صدیق سے ناراض ہوئی تھیں؟(مولانا علی معاویہ اور ڈاکٹر حسن عسکری)

  مولانا علی معاویہ

صفحہ 8 از 8

دو دن سے مناظرے کا انتظار رہا لیکن جب مناظرے کے موضوع کو دیکھا تو پہلے ہی یقین ہو گیا کہ مسلک شیعت میں کوئی ایسا فرد پیدا ہی نہیں ہوا جو اس موضوع پر دلیل کے ساتھ بات چیت کر سکے پس ایسا ہی ہوا کہ فدک کو چھوڑ کر شیعہ مناظر حسن عسکری صاحب نے دعویٰ اغضاب ام حسن و حسین سیدہ فاطمہ رکھ دیا اور اسی دعویٰ پر ایک تنقیح کا بھی جواب نہ دیا بلکہ بات کو دلائل میں حل کرنے کا دعویٰ کرتے رہے خیر جب مناظرہ شروع ہوا تو وہی حدیث پیش کی جس میں امام زہریؒ کا ادراج شامل ہے پہلے اردو عربی متن پیش کیا پھر عربی۔ حالانکہ اسی حدیث کی کئی متون موجود ہیں جو بغیر ادراج کے ہیں بہرحال اس کے علاوہ ڈاکٹر صاحب نے کوئی عقلی و نقلی دلیل پیش ہی نہیں کی بلکہ اہلسنت مناظر علی معاویہ صاحب کے دلائل کا نہ تو رد کیا اور نہ ہی کسی الزامی جواب کو مرجوح قرار دے سکے بلکہ گزشتہ کی طرح اس مناظرے میں بھی شیعہ مناظر حسن عسکری صاحب ایک ہی نکتے پر کئی دلائل مانگنے اور دلیل مل جانے کے باوجود آگے نہ چل سکے اور وائس کو چھوڑ کر ٹائپنگ پر آ گئے اور آخر میں جب سمجھ چکے کہ اب دلائل کا وقت نہیں تو وائس پر آئے لیکن بات پھر وہی کی کہ قال عورت بھی کہ سکتی ہے اور مرد بھی بہرحال میرے خیال سے بندے کو اول تو تیاری کر کے مناظرہ رکھنا چاہیے تاکہ اس کا حال حسن عسکری صاحب والا نہ ہو یا پھر مناظرے کی رٹ ہی نہیں لگانی چاہیے میرے نزدیک نتیجہ یہ نکلا کہ اہلسنت مناظر کے دلائل بھی موقع کے مطابق اور قطعی الثبوت تھے اور ٹو دی پوائنٹ تھے لہٰذا اہلسنت مناظر حاوی رہا اور شیعہ مناظر سے انتہائی نرمی اور تحمل سے بات کرتا رہا جبکہ شیعہ مناظر ٹک کر بات ہی نہ کرسکا۔

اور میں کل سے دنوں فریقین کی بات سن رہا ہوں اور اس نتیجہ پر پہنچا کہ شیعہ مناظر کل ہی مناظرہ ہار کر بھاگ گئے تھے گفتگو کے دوران فون کا آنا بچے کو دوا پلانا یہ سب بہانہ تھا در اصل اہلسنت مناظر معاویہ صاحب نے اسے پہلی فہرست میں ہی قابو کر لیا تھا۔

”مین پوائنٹ جو شیعہ مناظر کی گلے کی ہڈی بن گیا کہ سیدہ فاطمہؓ کس پر غضبناک ہوئی سیدنا ابوبکرؓ پر؟ یا حدیثِ رسولﷺ پر؟

کیوں کہ سیدنا ابوبکرؓ نے تو اپنی بات نہیں کی حضورﷺ کی حدیث سنائی یا پھر آپ ثابت کریں کہ سیدنا ابوبکرؓ اپنے طرف سے کچھ کہا ہو؟ جس پر شیعہ مناظر کے پاس کوئی جواب نہیں تھا دو دن میں بھی شیعہ مناظر کوئی جواب نہیں دے سکہا لہٰذا وہ یہ مناظرہ بری طرح ہار گیا ہے باقی

من نہ من تیری مرضی اے

مناظرہ کل ہی تمام ہوا اور شیعہ مناظر راہِ فرار اختیار کر چکا تھا باقی آج والا تو صرف ٹائم ضیاع کر رہا تھا شیعہ مناظر اور کچھ نہیں!
باقی آخری ڈرن میں عسکری کا کہنا کہ میں نے ثابت کر دیا ایسا ہی جیسے مشہور ہے کہ سلیم خان نے ایک ہی دن میں کتاب لکھی 100 صفحات پر مشتمل کہ گھوڑا کیسے چلتا ہے؟
پہلے صفحہ پر لکھا گہوڑا کیسے چلتا ہے؟
باقی ننانوے صفحوں پر لکھا
ٹخہ ٹخ
ٹخہ ٹخ
ٹخہ ٹخ
ٹخہ ٹخ
اور آخری 100 والے صفحہ پر لکھا کہ گھوڑا ایسے چلتا ہے
تو پورے مناظرے میں اہلسنت مناظر نے تو الحمداللہ دلائل کے انبار لگادیے
اور شیعہ مناظر تو مندرجہ ذیل کی طرح رٹہ لگاۓ ہوئے کہ
ادراج کس کا!
زہری جھوٹا!
قال کس لیے!
زہری جھوٹا!
بخاری جھوٹا!
اور آخری صفحہ (ڈرن) میں کہا کہ دیکھو دیکھو میں نے ثابت کردیا اور مناظرہ جیت گیا  حد سے بھی بےحد ہے یار!
N M. Saha


بسم اللہ الرحمن الرحیم
مناظرہ کی ابتداء میں اس کا علم ہو گیا تھا کہ معاویہ صاحب کے پاس جو اسکین ہیں اور جو انکی تیاری انکو وہی بولنا ہے اور اسی کے مطابق ان اسکین کا استعمال کرنا ہے جیسے ایک طوطے کو کوئی بات رٹوا دی جائے۔ اسی لئے وہ بنا حدیث پڑھے لفظ "قال" پر بولنے لگے جو قال بخاری کی اس حدیث میں موجود ہی نہیں تھا کیونکہ انکو ادراج پر ہی گفتگو کرنی تھی۔
 اب انکی کوشش یہ تھی کہ زہریؒ کا ادراج ثابت کریں اور انکے مطابق انہوں نے دلائل دیے جو کہ احتمال تھا دلیل نہیں تھی۔ مناظرے میں احتمال کی کوئی گنجائش نہیں۔
پھر کیا تھا انکی گفتگو مفروضات کی وادی کا سفر طے کرنے لگی۔ کبھی کہا مان لو بخاری نے کہا، کبھی کہا یہ قال بخاری کا شاگرد کہ رہا ہے۔

جبکہ قال کس نے کہا اس پر کوی صریحی دلیل نہیں دی احتمال خوب دیے۔
اصول یہ ہے جب تک ایک بات مکمل نہ ہو دوسری شروع نہیں کی جاتی۔ جو اسکین انکے پاس جمع تھے اس سے تشیع کی کھیتی برباد کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ جبکہ ایسے اسکین سے تشیع کی کھیتی جلتی نہیں انکو جلاتی ہے اور ہم سید حسن عسکری صاحب کو یہاں داد دیتے ہیں کہ انہوں نے ان اسکین پر کوئی گفتگو نہیں کی کیونکہ پچھلی بات نامکمل تھی۔
 مناظر معاویہ کہتے رہے میں نے یہ کر دیا۔ میں نے وہ کر دیا۔ مگر ادراج ثابت نہیں کر سکے۔

کیونکہ انکو کہیں سے مل گیا کہ کیونکہ زہریؒ اپنے الفاظ احادیث میں اضافہ کرتے تھے اس لئے زہریؒ کو بلی کا بکرا بنا دیا مگر یہ اضافہ زہریؒ کا بخاریؒ کا ہے یا اسکے شاگرد کا ہے۔

یہ اس نے کوئی دلیل صریحی طور پر نہیں دی سب کے سب احتمال تھے۔
علی ناصر

علی عریش قمی صاھب کا آڈیو تبصرہ  ڈاون لوڈ کریں


ڈاؤن لوڈ

صفحہ 8 از 8