Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

عمرؓ اسلام کی تاریخ کا روشن ستارہ ہے

  محمد ضیاء اللہ زاہدؔ شجاع آبادی

سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں خراج عقیدت
عمؓر وہ جس کی آمد پر کھلے کعبے کا دروازہ
عمؓر ہے انتخابِ رب کرو عظمت کا اندازہ
عؓمر تو بن کے آقا کی دعاٶں کا ثمر آئے
عمرؓ آئے نبیِ پاکؐ کے ارمان بر آئے
عؓمر تو سطوتَ دین مبیں بن کر ہی آئے ہیں
عمؓر نے کفر کے بت زورِ ایمانی سے ڈھائے ہیں
عمؓر کی عظمتیں پوچھو محمدؐ کے مصلے سے
عمؓر جنت کا وارث ہے یہ کہتا ہوں دھڑلے سے
عمرؓ کی شان ”لو کان“ حدیثِ مصطفیؐ ٹہرے
عمؓر کا مرتبہ خسرِ رسولِ مجتبیؐ ٹہرے
عؓمر قرآن کی رو سے تو بھاری کافروں پر ہے
عمؓر کی آج تک ہیبت جو طاری کافروں پر ہے
عمؓر جو لب پہ لے آئے وہی قرآن بن جائے
عؓمر تجویز جو بھی دے وہی ایمان بن جائے
عمرؓ تو جس طرف بھی جائے فاتح بن کے جاتا ہے
عمؓر ہی روم و ایراں سے تعدی کو مٹاتا ہے
عمرؓ اسلام کی تاریخ کا روشن ستارہ ہے
عمرؓ سب اہلِ ایماں کےلیے سو جاں سے پیارا ہے
عمرؓ کے نام کا ہے تذکره پہلی کتابوں میں
عمرؓ کے پاک سب اوصاف ہیں دینی نصابوں میں
عمرؓ تو وہ عمرؓ ہے کہ عمر ہی زندگی ٹہرے
عمرؓ سے دشمنی ہے گر تو پھر شرمندگی ٹہرے
عمرؓ کو دیکھ کر شیطاں لعیں بھی بھاگ جاتا ہے
عمرؓ کا نام سن کر کفر اکثر تلملاتا ہے
عمرؓ جرات ، وفا ایثار کا اک نام ہے گویا
عمرؓ کے بارِ احساں میں دبا اسلام ہے گویا
عمرؓ دامادِ حیدرؓ ہے عمؓر تو دیں کا رہبر ہے
عمرؓ کا جو بھی دشمن ہے یقیں جانو وہ بدتر ہے
عمرؓ کا ایک نامہ نیل کا رازِ روانی ہے
عمرؓ کی سب مسلمانوں کے دل پر حکمرانی ہے
عمرؓ کے اک وزیرِ عالی شاں حضرت علیؓ بھی ہیں
عمرؓ کی شان میں رطب اللساں شیر ِجلؓی بھی ہیں
عمرؓ کے عدل کے ڈنکے بجے ہیں دو جہانوں میں
عمؓر تو قابلِ تقلید ہے سارے زمانوں میں
عمرؓ کو تو بشارت سیدِ کونینؐ نے دی ہے
عمرؓ کو عزت و تکریم تو حسنینؓ نے دی ہے
عمرؓ کا دور ہر سو عدل کی ہے حکمرانی کا
عمرؓ  تو دیکھ لو کاتب ہے آیاتِ قرآنی کا
عمرؓ کردار میں گفتار میں یکتا یگانہ ہے
عمرؓ کی حشر تک عظمت کا دم بھرتا زمانہ ہے
عمرؓ تو باعثِ صد افتخارِ آدمیت ہے
عمرؓ سے آج تک خائف جہانِ رافضیت ہے
عمرؓ تو حشر تک روزے میں محوِ استراحت ہے
عمرؓ اور مصطفیؐ میں تا قیامت یہ رفاقت ہے
عمرؓ نے دی عوام الناس کو گفتار کی جرات
عمرؓ کے حوصلے سے مل گئی اظہار کی جرات
عمرؓ تو اک وزیرِ سید کونینؐ ہے زاہد
عمرؓ ہی سب مسلمانوں کے دل کا چین ہے زاہد