کوئی مسلمان اگر شیعہ کا جنازہ پڑھ لے تو کیا حکم ہے
کوئی مسلمان اگر شیعہ کا جنازہ پڑھ لے تو کیا حکم ہے
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرح متعین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شیعہ کا جنازہ شیعہ امام نے پڑھایا اور بستی کے اہلِ سنت مسلمانوں نے یہ جنازہ پڑھا ان کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
جواب: واضح رہے کہ اگر ان لوگوں کو شیعہ کے عقائد کفریہ مثلاً الوہیت سیدنا علیؓ یا تحریف قرآن وغیرہ کا علم تھا اور جنازہ جائز سمجھتے ہوئے پڑھا تو ان لوگوں پر تجدید ایمان لازم ہے اگر شادی شدہ ہو تو تجدید ایمان کے ساتھ تجدید نکاح بھی لازم ہے اور اگر ناجائز سمجھتے ہوئے پڑھا تو توبہ و استغفار ضروری ہے۔
ان استحلال المعصية صغيرة كانت او كبيرة كفر:
(شرح الفقه الأكبر:صفحہ:152)
ولا نكفر بضم النون وكسر الفاء مخففا او مشددا ای لا ننسب الى الكفر مسلما بذنب من الذنوب اى بارتكاب معصية وان كانت كبيرة اى كما يكفر الخوارج مرتكب . الكبيرة اذا لم يستحملها اى لكن اذالم يكن يعتقد حلهالان من استحل معصية قد ثبت حرمتها بدليل قطعي فهو كافر:
شرح الفقه الأكبر:صفحہ:71)
(ارشاد المفتين:جلد:1:صفحہ:490)