Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت عبداللّٰہؓ بن عبداللّٰہ بن اُبي بن سلول

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت عبداللّٰہؓ بن عبداللّٰہ بن اُبي بن سلول

موصوف کا نام ”حباب“ تھا، نبی اکرمﷺ نے تبدیل کر کے”عبداللّٰہ“ رکھ دیا، بدر، احد اور تمام غزوات میں سرکار دوعالمﷺ کے ساتھ شریک رہے، ان کا باپ رئیس المنافقین تھا۔ (الاستیعاب جلد2 صفحہ335)

یہ کاتبینِ دربار رسالت مآبﷺ میں سے ہیں، یعقوبی، عمرو بن شعبہ، ابن عبدالبر، سہیلی، عراقی، ابن حجر، ابن سیدالناس، انصاری اور عامری وغیرہ نے اس کی صراحت کی ہے۔ (حوالے کے لیے دیکھیے: المصباح المضئی صفحہ8، العجالةالسنیہ صفحہ247، الاصابہ جلد2 صفحہ 336، عیون الاثر جلد2 صفحہ315، بہجةالمحافل جلد2 صفحہ161 بحوالہ ” نقوش“ جلد7 صفحہ177)

صدیقِ اکبرؓ کے عہد خلافت میں مرتدین کے ساتھ جنگ میں شہید ہوئے (الاصابہ جلد2 صفحہ336)