زکوٰۃ کے ڈر سے اپنے آپ کو غیر مسلم لکھوانا
سوال: ایک صاحب نے ایک بیوہ عورت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اگر اپنے آپ کو غیر مسلم لکھوا دیں تو زکوٰۃ نہیں کٹے گی۔ کیا ایسا کرنے سے ایمان پر اثر نہیں ہو گا۔
جواب: کسی شخص کا اپنے آپ کو غیر مسلم لکھوانا کفر ہے۔ اور زکوٰۃ سے بچنے کے لیے ایسا کرنا ڈبل کفر ہے اور کسی کو قصور کا مشورہ دینا بھی کفر ہے۔
پا جس شخص نے بیوہ کو غیر مسلم لکھوانا کا مشورہ دیا، اس کو اپنے ایمان اور نکاح کی تجدید کرنی چاہئے، اور اگر بیوہ نے اس کے کفر پر مشورہ کر لیا ہو تو اس کو از سرِ نو ایمان کی تجدید کرنی چاہئے۔
(آپ کے مسائل اور ان کا حل: جلد، 5 صفحہ، 60)