سوال: شیعہ اپنے آپ کو صحیح مسلمان کہتے ہیں اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو برا کہتے ہیں۔ ان روافض کے ہاتھ کا ذبیحہ درست ہے یا نہیں؟
جواب: جن روافض کا عقیدہ نصوص کے خلاف ہو، مثلاً قرآنِ پاک میں تحریف کے قائل ہوں، یا حضرت علیؓ کو نبیِ آخر الزماں مانتے ہوں، اور حضرت جبرئیل علیہ السلام کے متعلق یہ عقیدہ رکھتے ہوں کہ ان سے وحی پہنچانے میں غلطی ہو گئی، یا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر بہتان لگاتے ہوں، وہ اسلام سے خارج ہیں۔ ان کا ذبیحہ حلال نہیں۔
(فتاویٰ محمودیہ: جلد 17 صفحہ 235)