Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص بن وائل رضی اللہ عنہ

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص بن وائلؓ

آپ لکھنا، پڑھنا جانتے تھے، اپنے والد سے پہلے ہی اسلام قبول فرمایا تھا، رسول اللہﷺ  سے آپ نے حدیث شریف لکھنے کی اجازت طلب فرمائی تو آپﷺ نے اجازت دے دی؛ اس لیے آپ کے پاس حدیث شریف کا اچھا خاصا ذخیرہ جمع ہو گیا تھا، حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ: مجھ سے زیادہ احادیث کا جاننے والا سوائے حضرت عبداللّٰہ بن عمرو بن العاصؓ کے کوئی نہیں ہے؛ اس لیے کہ یہ احادیث لکھ لیا کرتے تھے، آپ قرآن مجید کے حافظ تھے، دربار نبویﷺ سے تین دن سے کم میں ختم کی اجازت مانگی تھی تو اجازت نہیں ملی؛ البتہ تین دن میں قرآن مجید ختم کرنے کی اجازت مل گئی۔ آپ کی وفات 65ھ یا 69ھ میں ہوئی۔

(الاصابہ: جلد، 2 صفحہ، 352، غایة النہایہ: جلد، 1 صفحہ، 439 حوالہ کاتبینِ وحی: صفحہ، 93)