غیر مسلم کو زکوٰۃ اور صدقہ فطر دینا
غیر مسلم کو زکوٰۃ اور صدقہ فطر دینا
سوال: عرصہ دراز سے عیدین کے قریب ترین دنوں میں قافلے کے قافلے غیر مسلم خانہ بندوشوں کے کراچی و دیگر شہروں کی طرف زکوٰۃ و فطرانہ وصول کرنے پہنچ جاتے ہیں۔ ان خانہ بدوشوں میں اکثریت غیر مسلموں کی ہوتی ہے۔ کیا غیر مسلموں کو زکوٰۃ و فطرانہ دیا جا سکتا ہے؟ اور کیا یہ مسلمان فقراء کا حق نہیں ہے؟ اور اگر یہ مسلمان مسکین و فقراء کا حق ہے تو جو لوگ ان غیر مسلموں کو فطرانہ و زکوٰۃ دیتے ہیں، کیا ان کی زکوٰۃ فطرانہ ادا ہو جاتا ہے؟
جواب: زکوٰۃ و صدقہ فطر صرف مسلمان فقراء کو دیا جا سکتا ہے۔ جن لوگوں نے غیر مسلموں کو دیا ہو، وہ دوبارہ ادا کریں۔
(آپ کے مسائل اور ان کا حل:جلد:5:صفحہ:167)