سوال: قربانی کے بیل کے اندر بہت سے لوگ شریک ہیں، لیکن ان میں ایک شیعہ یا دہریہ غالی خیالات کا ہے۔ کیا یہ قربانی جائز ہو گی یا نہیں؟
جواب: دہریہ کے ساتھ شریک ہو کر کسی کی قربانی صورتِ مسئولہ میں صحیح نہیں۔ اگر شیعہ سبّی ہے یا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے افک کا قائل ہو (اور آج کل اکثر ایسے ہی ہیں) تو اس کی شرکت سے بھی سب کی قربانی ناجائز ہو گی۔
(فتاویٰ مفتی محمود: جلد 9 صفحہ 611)