4۔ یہ چادر مجھے میرے بھائی اور دوست نے دی ہے:
ایک مرتبہ سیدنا علیؓ عدنی چادر اوڑھ کر باہر نکلے اور کہا: مجھے یہ کپڑا میرے بھائی، میرے جگری دوست، میرے مخلص اور وفادار امیر المؤمنین عمرؓ نے دیا ہے۔
(المختصر من کتاب الموافقۃ: صفحہ 140)۔
اور ابو السفر سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کے پاس ان کی چادر لائی گئی جسے آپ زیادہ استعمال کرتے تھے، لوگوں نے آپ سے پوچھا: کیا بات ہے کہ آپ اس چادر کو زیادہ استعمال کرتے ہیں؟ آپ نے کہا: صحیح بات یہ ہے، اسے مجھے میرے دوست اور مخلص بھائی عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے دیا ہے، وہ اللہ کے خیر خواہ تھے تو اللہ نے ان کی خیر خواہی کی، پھر آپ رونے لگے۔
(المصنف: ابن أبی شیبۃ: جلد 12 صفحہ 129، حدیث نمبر (12047)
بحوالہ: الشریعہ: الآجُرّی: جلد 5 صفحہ 2327) اس کی سند حسن ہے۔)