غیر مسلموں کو زکوٰۃ دینا
غیر مسلموں کو زکوٰۃ دینا
سوال: حکومت بینکوں میں جمع شدہ رقوم سے صرف مسلمانوں کے اکاؤنٹوں سے زکوٰۃ منہا کرتی ہے، جبکہ اس زکوٰۃ میں اس لیے کچھ حصہ کالجز کے طلبہ کو بطور اعانت دیا جاتا ہے۔ ان طلبہ میں مسلمان طلبہ کے علاؤہ قادیانی، ہندؤ، سبھی شامل ہوتے ہیں۔ آپ سے یہ دریافت کرنا ہے کہ آیا زکوٰۃ کا یہ مصرف، اسلام کے عین مطابق ہیں یا اس میں اختلاف ہے؟
جواب: زکوٰۃ کا مصرف صرف مسلمان ہے، کسی غیر مسلم کو زکوٰۃ دینا جائز نہیں۔ اگر حکومت زکوٰۃ کی رقم غیر مسلموں کو دیتی ہے اور صحیح مصرف پر خرچ نہیں کرتی تو اہلِ زکوٰۃ کی زکوٰۃ ادا نہیں ہو گی۔
(آپ کے مسائل اور ان کا حل:جلد:5:صفحہ:168)