Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کفار سے نکاح کرنا اور ایک شبہ کا جواب


کفار سے نکاح کرنا اور ایک شبہ کا جواب

سوال: سیدہ زینبؓ کا نکاح ابوالعاص بن ابو الربیع سے ہوا جو کافر تھا، سیدہ اُم کلثومؓ کا پہلا نکاح عتیبہ سے ہوا جو ایک کافر تھا، سیدہ رقیہؓ کا پہلا نکاح عتبہ بن ابولہب سے ہوا جو کافر تھا، یہ تینوں آنحضرتﷺ کی بیٹیوں کا نکاح پہلے کافروں سے کیوں ہوئے؟

جواب: اس وقت تک غیر مسلموں سے نکاح کی ممانعت نہیں آئی تھی، بعد میں اس کی ممانعت ہو گئی۔ عتبہ نے اپنے باپ ابولہب کے کہنے پر پر سیدہ رقیہؓ کو اور عتیبہ نے سیدہ اُم کلثومؓ کو طلاق دے دی تھی، چنانچہ بعد میں ان دونوں کا نکاح یکے بعد دیگرے سیدنا عثمان غنیؓ سے ہوا اور سیدنا ابوالعاصؓ جنگِ بدر کے بعد اسلام لے آئے تھے۔

(آپ کے مسائل اور ان کا حل:جلد:5:صفحہ:78:ناشر:مکتبہ لدھیانوی کراچی:اشاعت:اپریل 1998عیسوی)