Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

سیدنا علیؓ کی تدفین کہاں ہوئی؟ نجف میں مشہور مقبرہ سیدنا علیؓ کا نہیں ہے!

  جعفر صادق

سیدنا علیؓ کی قبر مبارک

سیدنا علیؓ کی قبر کے بارے بہت لوگ تحقیق چاہتے ہیں یاد رکھیں نجف میں شیعہ جس قبر کو پوجتے ہیں وہ سیدنا علیؓ کی قبر نہیں آئیے دیکھتے ہیں سیدنا علیؓ کہاں ہے

سیدنا علیؓ کو غسل حضرت حسن، حضرت حسین، حضرت عبداللّٰہ بن جعفر طیار رضی اللّٰه عنہم نے دیا،حضرت حسن رضی اللّٰه عنہ نے نمازِ جنازہ پڑھائی جس میں چار تکبیریں کہیں۔

(المستدرک للحاکم 143/3)

جنازہ سے فراغت کے بعد دفن کا مسئلہ پیش آیا تو آپ کو جامع مسجد کوفہ کے قریب رَحبہ کے مقام پر (جو ابوابِِ کندہ کے ساتھ ہے)نماز فجر سے پہلے رات ہی کو دفن کیا گیا ۔

(طبقات ابن سعد:25/3 قسم اول تحت علی بن ابی طالب)

 سیدنا علیؓ کو 40 ھجری میں 63 سال کی عمر میں شہید کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔ اور دارالامارات میں جامع مسجد کوفہ کے قریب دفن کیا گیا۔

(تاریخ طبری 560/3 حصہ دوم)

مشہور روایت کے مطابق "کوفہ" کے دارالامارات ہی میں شب کو دفن کئے گئے۔

(فضائل صحابہ واہل بیت صفحہ 161، از علامہ محمد علی حسین البکری، مدینہ منورہ)

مورخ اسلام علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ :- 

 دفن بدار الإمارة بالكوفة......هذا هو المشهور ومن قال انه حمل علي راحلته..... فقد أخطأ.... وما يعتقده كثيرون جهلة الروافض من ان قبره بمشهد النجف ..... لا اصل له.

ترجمہ: "کوفہ کے دارالامارات میں ہی سیدنا علیؓ کو دفن کیا گیا ۔ عام قبرستان میں دفن نہ کرنے کی وجہ یہ تھی کی خارجیوں کی طرف سے خطرہ تھا کہ کہیں وہ آپ کی نعش مبارک کی توہین اور بے حرمتی نہ کریں۔ یہی قول مشہور ہے۔اور جو لوگ آپ کی نعش مبارک کو ایک سواری کے ذریعے نا معلوم جگہ بھیج دینے کے قائل ہیں یا نجف اشرف میں روضہ علیؓ کے قائل ہیں، ان کا یہ قول نہ عقلاً درست ہے اور نہ شرعاً درست ہے۔

(البدایہ والنہایہ جلد 8 صفحہ 369)

علامہ ابن کثیر رحمہ اللّٰہ نے جو روایات نقل کی ہیں ان کے مطابق درج ذیل گیارہ مقامات پر سیدنا علیؓ کے جسد مبارک کی تدفین کے دعوے کئے گئے ہیں:

  1. کوفہ کا قصرِ امارت
  2. جامع مسجد کوفہ کا پہلو
  3. جعدہ بن ہبیرہ کوفی کا مکان 
  4. نواحِ کوفہ
  5. مقامِ ثوبیہ 
  6. کناسہ 
  7. جنت البقیع 
  8. بلادِطئی
  9. لحفہ حیرہ
  10. نجف
  11. بلخ کا ایک گاؤں جسے قریتہ الخیر کہا جاتا ہے۔