فرائد السمطین (محمد بن ابراہیم حموینی) شیعہ کتاب ہے! - ردِ…

فرائد السمطین (محمد بن ابراہیم حموینی) شیعہ کتاب ہے!

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 1 از 3

فرائد السمطین کتاب کی حقیقت

اس کتاب کے مصنف کا نام ابراہیم بن محمد حموینی ہے مسئلہ امامت خلافت وغیرہ کے اثبات پر اہل تشیع اس کی کتاب کے بعض حوالہ جات پیش کرتے ہیں۔ اور "اہل سنت" کے عالم دین کے روپ میں اسے ذکر کیا جاتا ہے حالانکہ یہ شخص "تقیہ باز" شیعہ ہے۔ اور اس کی تصانیف میں ایسے حوالہ جات سے بھری پڑی ہیں۔ جو اہل تشیع کے ہاں مسلم ہیں۔ "انوارنعمانیہ" سے ان کے عقیدہ کا ذکر موجود ہے "کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام اور دیگر انبیاء کو آگاہ کیا۔ اگر تم نے پنجتن کے بارے میں حسد و رقابت سے کام لیا۔ تو سخت سزا کے مستحق ہو جاؤ گے اور یہ کہ اگر تم نے مجھ سے کچھ مانگنا ہے ان کے وسیلہ کے بغیر نہ مانگنا۔
مشہور شیعہ تبرائی غلام حسین نجفی نے بھی اپنی کتاب "قول مقبول" میں ایسے عقیدہ کو ثابت کرنے کے لیے (اور وہ بھی اہل سنت کی طرف سے) "فرائد السمطین" کا حوالہ پیش کیا نجفی ملعون کے الفاظ ملاحظ ہوں۔
"جناب زہرا کی فضیلت عالم انوار میں"اہل سنت کی معتبر کتاب فرائدالسمطین باب اول صفحہ 36
"جب اللہ نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا تو انہوں نے عرش کی دائیں جانب پانچ نوری پیکر رکوع و سجود میں مشغول عبادت پائے آدم نے اللہ کے حضور میں عرض کی کہ مجھ سے پہلے تو نے کسی کو مٹی سے پیدا کیا؟ اللہ نے فرمایا کہ نہیں
آدم علیہ السلام نے عرض کی یہ نوری پیکر میری صورت میں کون ہیں؟ اللہ نے فرمایا یہ پانچ تیری اولاد میں سے ہیں اور اگر ان کو پیدا نہ کرتا تو تجھے بھی پیدا نہ کرتا ان پانچ کے پانچ نام میں نے اپنے ناموں سے نکالے ہیں اگر یہ نہ ہوتے تو میں جنت و دوزخ کو پیدا کرتا نہ ہی عرش و کرسی کو پیدا کرتا ہے زمین و آسمان کو پیدا کرتا اور نہ ہی فرشتہ جن و انس پیدا کرتا میں محمود ہوں تو یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے میں عالی ہوں یہ علی ہے میں فاطر ہوں یا فاطمہ ہے میں احسان و محسن ہوں یہ حسن و حسین ہیں۔"
آگے شیعہ نجفی ملعون لکھتا ہے
"میں نے اپنی عزت کی قسم کھائی ہے کہ جو شخص میرے پاس آئے گا اور اس کے دل میں رائی برابر ان پانچ انوار کا بغض ہو گا اس کو آگ میں ڈالوں گا اے آدم یہ میری مخلوق میں چنے ہوئے ہیں، ان کے صدقے میں نجات دوں گا اور ان کے بغض کی وجہ سے ہلاک کروں گا اے آدم اگر تجھ کو میرے دربار میں کوئی کام پڑے تو ان پانچ انوار کو وسیلہ بنا اور نبی کریم نے بھی یہی فرمایا ہے ہم نجات کی کشتی ہیں اور جس کو اللہ کے حضور میں کوئی حاجت پیش آئے وہ ہم اہل بیت کے وسیلہ سے اللہ سے حاجت طلب کرے۔
غلام نجفی کی کتاب قول مقبول في اثبات بنت الرسول صفحہ 12ـ13)
آپ نے شیعہ تبرائی نجفی کی کی بات پڑھ لی؟ اب کوئی کہہ سکتا ہے کہ فرائد السمطین اہلسنت کی کتاب ہے؟
آگے کتاب کی حقیقت پڑھیں:
اسی فرائدالسمطین کتاب کے بارے میں شیعہ کتاب " نابیع المودۃ"  کے مصنف اپنی اسی تصنيف میں کچھ عقائد کا تذکرہ کرتے ہیں۔ اگرچہ فرائد السمطين ہمارے پاس نہیں۔ لیکن "ينابيع المودۃ" میں اس کے چند حوالہ جات ملتے ہیں۔ ان حوالہ جات کی روشنی میں آپ بخوبی اندازہ لگائیں گے کہ محمد بن ابراہیم حموینی کون ہے؟ اور کس ملک سے تعلق رکھتا ہے؟

ینابیع المودة میں مذکورہ فرائد السمطین کے چند اقتباسات

صفحہ 1 از 3