حضرت اسماء پر متعہ کا اور حضرت عبداللہ بن زبیر پر متعہ سے…

حضرت اسماء پر متعہ کا اور حضرت عبداللہ بن زبیر پر متعہ سے پیدا ہونے کا الزام

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 3 از 3
ایک اور مشہور و معروف شیعہ مؤرخ ابي الحسن بن علي المسعودي اپنی تصنیف مروج الذھب و معادن الجوھر میں اپنے ہی لوگوں کا رد کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ حضرت زبیرؓ اور حضرت اسماؓء کی باقاعدہ شادی ہوئی تھی اور اس وقت حضرت اسماؓء کنواری تھیں۔
"لان الزبیر تزوج اسماء بکر ا فی الاسلام وزوجہ ابوبکر معلنا فکیف تکون متعۃ النساء"
"حضرت زبیرؓ نے حضرت اسماؓء کے ساتھ باکرہ ہونے کی حالت میں اسلام میں(اسلام کے طور طریقوں کے مطابق یعنی نکاح) شادی کی تھی، اور حضرت ابوبکرؓ نے کھلے عام یہ شادی کرائی تھی،پس اس سے کیسے متعۃ النساء ثابت ہو سکتا ہے۔"
(مروج الذھب و معادن الجوھر:جلد:3 صفحہ:73)



صفحہ 3 از 3